اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آج ہیٹ ویو کا خدشہ ،شہریوں کو احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت

15 Jun 2024
15 Jun 2024

(ویب ڈیسک) شہر لاہورمیں گرمی کی شدت ایک بار پھر سے بڑھنے لگی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد ریکارڈ  کیا گیا ہے۔

ماہرین  نے آج ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر  اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہورچوتھے نمبر پر آ گیا ہےجبکہ شہر میں آلودگی کی شرح میں نمایاں کمی محسوس ہونے کے بائث ایئر کوالٹی انڈیکس 159ریکارڈ کیا گیا ہے، سید مراتب علی روڈ 195 ،ٹھوکر نیاز بیگ پر آلودگی کی شرح 149 ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب عید قربان کے دوسرے روز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، 18 جون سے ملک کے مغربی علاقوں میں نم ہوائیں داخل ہونے کے باعث گلگت، کے پی کے، پنجاب ،اسلام آباد، بلوچستان اور سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔  18 سے 22 جون کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 18 جون سے 22 جون کے دوران چترال، ایبٹ آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ۔  18 سے 22 جون کے درمیان اسلام آباد، راولپنڈی ،مری اور گلیات میں اندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے علاوہ بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے، 20 سے 22 جون کے دوران بہاولپور، ملتان اور خانیوال میں آندھی جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے