اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جو کھلاڑی ملک میں نخرے دکھاتے ہیں،عالمی مقابلوں میں اوقات دکھا دیتے ہیں: احمد علی بٹ

15 Jun 2024
15 Jun 2024

(ویب ڈیسک) اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو کھلاڑی ملک میں نخرے دکھاتے ہیں وہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے سامنے اپنی اوقات دکھا دیتے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی پرجہاں سینئر کھلاڑی اور شائقین کرکٹ سیخ پا ہیں وہیں شوبز شخصیات بھی برہمی کا اظہارکر رہی ہیں۔

نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کے دوران میزبان احمد علی بٹ نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم کھلاڑیوں سے کچھ امیدیں لگاتے ہیں لیکن ہوتا کچھ اور ہی ہے، کھلاڑی ہمیں اپنے ملک میں نخرے دکھاتے ہیں، kingship اور ego  دکھاتے ہیں، لیکن اصل گیم کے وقت جب انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے مدمقابل کھیلنے کی باری آتی ہے تو یہ کھلاڑی  واقعی ہی اپنی اوقات دکھا دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری امیدیں یہ کھلاڑی ایسے تباہ کرچکے ہیں اب کرکٹ دیکھنے کا دل نہیں کرتا نہ ہی ان کو کھلاڑی ماننے کا دل کرتا ہے، ہماری کرکٹ میں ایک سے  بڑھ کر ایک سفارشی اور سیاست دان آگئے ہیں، اللہ کرے کہ کرکٹ میں وہ دن آئے جب سرجری سے کرکٹ میں سب کو نکال دیاجائے اور عوام کی توقعات کے مطابق ایک سٹینڈرڈ ٹیم بنائی جائے جو انہی سٹینڈرڈز کے ساتھ کھیلے جیسے ہمارے پہلے کرکٹرز کھیلا کرتے تھے۔

احمد علی بٹ نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ ہماری ٹیم میں ایک دو کھلاڑی قابل ہیں لیکن ایک دو کھلاڑیوں سے ٹیم نہیں بنتی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے