اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 297.80 قیمت فروخت : 298.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.47 قیمت فروخت : 185.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.91 قیمت فروخت : 203.27
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.34
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.94 قیمت فروخت : 907.56
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239900 دس گرام : 205700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219907 دس گرام : 188557
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3011 دس گرام : 2584
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب: جیلوں کے بجٹ میں اضافہ،19 ارب سے زائد مختص

15 Jun 2024
15 Jun 2024

لاہور(مدثر حسین) پنجاب کی جیلوں کے بجٹ میں دو ارب روپے کا اضافہ کر دیا گیا، نئے مالی سال میں محکمہ جیل خانہ جات کیلئے 19 ارب 71 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے نئی مالی سال کے  بجٹ میں محکمہ جیل خانہ جات کے بجٹ میں 2  ارب  روپے  کا اضافہ کیا گیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے قیدیوں کے کھانے کے لیے ساڑھے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،ڈویلپمنٹ پروگرام  کیلئے 3 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ جاری سکیموں میں نئی  ڈسٹرکٹ جیل لاہور کو   مکمل کروانے کا پلان بھی شامل ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ ہماری زیادہ توجہ جاری سکیموں پر ہے جنہیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں گے۔

واضح رہے کہ گز شتہ مالی سال میں محکمہ جیل خانہ جات کیلئے 17 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے