اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 285.00 زندہ مرغی
  • 413.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.57 قیمت فروخت : 910.20
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242700 دس گرام : 208100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222473 دس گرام : 190757
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3051 دس گرام : 2619
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

14 Jun 2024
14 Jun 2024

(لاہور نیوز) عالمی منڈی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ دو ہفتوں میں عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتوں میں 3.75 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی جبکہ اس عرصے میں ڈیزل کی قیمت میں 2.7 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے۔

پٹرول پر درآمدی پریمیم بھی کم ہو کر 9.50 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے جس سے روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے اور پاکستان میں صارفین کو ریلیف مل سکتا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت پٹرولیم لیوی 60 روپے فی لٹر جبکہ سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے، عالمی مارکیٹ کی صورتحال کے مطابق اوگرا نے قیمتوں کے حوالے سے ابھی تک ورکنگ نہیں کی، اوگرا اپنی ورکنگ کر کے کل شام تک سمری بھجوائے گا۔

وزارت خزانہ وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے