اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 287.00 زندہ مرغی
  • 416.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.46 قیمت فروخت : 38.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 300.46 قیمت فروخت : 301.00
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 354.32 قیمت فروخت : 354.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.65 قیمت فروخت : 186.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.89 قیمت فروخت : 204.26
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.33
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.68 قیمت فروخت : 909.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193782
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3189 دس گرام : 2737
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پہلے اروشی روٹیلا اور اب سونم باجوہ نسیم شاہ کے سحر میں مبتلا ہوگئیں

13 Jun 2024
13 Jun 2024

(ویب ڈیسک) بھارتی پنجابی فلموں کی اداکارہ سونم باجوہ بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ کی دریا دلی کی مداح ہوگئیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی بدترین شکست کے بعد بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے نسیم شاہ کی ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں شیئر کرکے پاکستانی مداحوں اور میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔

سونم باجوہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی گئی ویڈیو چند روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں کپتان بابر اعظم اپنے ننھے مداح کو آٹوگراف دینے سے منع کرتے ہوئے لفٹ میں سوار ہوکر وہاں سے چلے گئے تھے۔

بابر اعظم کے جانے پر مداح رونے لگا تھا، بچے کو روتا ہوا دیکھ کر نسیم شاہ پریشان ہوگئے تھے اور پھر اُنہوں نے بچے کو اپنے نام کا آٹوگراف دیا تھا اور سیلفی بھی بنوائی تھی۔نسیم شاہ نے بچے کا دل خوش کرنے کے لیے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اُنہیں بابر اعظم کا آٹو گراف بھی دے سکتے ہیں۔

سونم باجوہ نے نسیم شاہ کی نرم مزاجی اور دریا دلی کو سراہاتے ہوئے ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھی اور ساتھ ہی فاسٹ باولر کے اس عمل کو ‘کیوٹ’ قرار دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے