اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 287.00 زندہ مرغی
  • 416.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.46 قیمت فروخت : 38.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 300.46 قیمت فروخت : 301.00
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 354.32 قیمت فروخت : 354.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.65 قیمت فروخت : 186.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.89 قیمت فروخت : 204.26
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.33
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.68 قیمت فروخت : 909.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193782
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3189 دس گرام : 2737
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی رینکنگ: ٹی 20 میں بابر اعظم کی ترقی، رضوان کی تنزلی

13 Jun 2024
13 Jun 2024

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔

آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بیٹنگ میں بھارت کےسوریا کماریادیو پہلے نمبرپر ہیں، انگلینڈ کے فل سالٹ کا دوسرا نمبر ہے جبکہ بابراعظم ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔اس کے علاوہ محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پرچلے گئے جبکہ انگلینڈ کے جوز بٹلر دو درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی باولنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے، سری لنکا کے وانندو ہسارانگا کا دوسرا، افغانستان کے راشد خان 4 درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آ گئے۔

جنوبی افریقا کے اینریخ نوکیا چوتھے ، افغانستان کے فضل حق فاروقی 6 درجے کی بہتری کے بعد پانچویں پوزیشن پر ہیں، ٹی ٹوئنٹی ٹاپ 10 باولرز میں پاکستان کا کوئی باولر شامل نہیں البتہ شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 12 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے