13 Jun 2024
(لاہور نیوز) وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کے اگلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی۔
بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 3 ہزار448 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس دوبارہ 76 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روزپاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے۔
کے ایس ای-100 انڈیکس میں 3 ہزار 448 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 76 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، کاروباری دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 3 ہزار 410 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 76 ہزار 208 کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 207 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 72 ہزار 797 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔