13 Jun 2024
(لاہورنیوز) عیدالاضحیٰ کے موقع پر سٹیٹ بینک نے تعطیلات کا اعلان کردیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر 17 تا 19 جون 2024 سوموار تا بدھ عام تعطیلات ہونگی۔بینک تعطیلات کے دوران سرکاری اور نجی بینکوں سمیت کمرشل بینکوں کی تمام برانچز بند رہیں گی تاہم آن لائن بینکنگ اور اے ٹی ایم سروس بحال رہے گی۔