13 Jun 2024
(لاہور نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کو معمولی ریلیف ملنے کی کرن روشن ہو گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر تک کمی متوقع ہے۔
حکومت 15جون کو حتمی فیصلہ کرے گی، قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 259 روپے ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 266 روپے فی لٹر ہو جائے گی۔