(لاہور نیوز) مہنگائی کا گراف نیچے نہ آ سکا، سبزیوں اور پھلوں کی خریداری آسان نہ رہی، پولٹری مصنوعات بدستور پہنچ سے دور ہیں۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں 5 سبزیوں کے دام مزید بڑھا دیئے گئے، اوپن مارکیٹ میں ٹینڈے دیسی 220 روپے، کریلے 150 روپے، پالک 70 روپے فی کلو ہے، بھنڈی 200 روپے، گاجر چائنہ 100 روپے فی کلو تک بیچی جا رہی ہے۔
سرکاری نرخ نامہ میں 4 پھل مزید مہنگے ہو گئے، اوپن مارکیٹ میں آڑو 250 روپے، فالسہ 260 روپے فی کلو مل رہا، تربوز 60 روپے اور کھجور ایرانی 550 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔
مارکیٹ میں سرکاری ریٹ لسٹ پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، عوام کا کہنا ہے مہنگائی نے کمر توڑ دی، وفاقی بجٹ کے بعد ریلیف کی امیدیں دم توڑ گئیں۔
دوسری جانب برائلر گوشت 18 روپے سستا ، سرکاری قیمت 516 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، فارمی انڈے 246 روپے فی درجن کی سطح پر برقرار ہیں۔