اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پری مون سون کی بارشیں کب سے شروع ہو رہی ہیں؟ تاریخ سامنے آگئی

11 Jun 2024
11 Jun 2024

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پری مون سون کی بارشوں کے حوالے سے پیش گوئی کر دی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 19 جون کے بعد ملک میں پری مون سون کی بارشوں کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق اس سال معمول سے زیادہ بارش ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے عید پر بارش کے حوالے سے کہا کہ عید پر میدانی علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

 دوسری جانب شہر لاہور میں گرمی کا راج  برقرار ہے، درجہ حرارت 44ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر کا موجودہ درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ریکارڈ  کیا گیا ہے۔

فضائی آلودگی میں نمایاں کمی کے باعث عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہورپانچویں نمبر پرآ گیا ہے جبکہ ایئر کوالٹی انڈکس کی شرح 152 ریکارڈ کی گئی ہے۔ جوہر ٹاؤن 169،سید مراتب علی روڈ پر آلودگی کی شرح 139 ، ٹھوکر نیاز بیگ میں فضائی آلودگی کی شرح 100 ریکارڈ کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے