اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملز مالکان کو چینی برآمد کرنے کی اجازت مل گئی

10 Jun 2024
10 Jun 2024

(ویب ڈیسک) ملز مالکان کی درخواست پر شوگر ایڈوائزری بورڈ نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دیدی۔

ذرائع کے مطابق وفاق نے اضافی چینی کی برآمد کی اجازت دینے کی تیاری کر لی، پہلے مرحلے میں ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چینی کی برآمد کے لئے سمری جلد ای سی سی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مزید چینی کی برآمد کا فیصلہ مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ چینی کی ایکس مل قیمت 140 روپے فی کلو سے اوپر نہیں جانے دی جائے گی، حکومت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ ہو گیا اور مارکیٹ میں چینی کی قیمت بڑھنے نہیں دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان نے 15 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا مطالبہ کیا تھا، پہلے مرحلے میں 5 لاکھ ٹن چینی کی برآمد کے لئے اجازت مانگی تھی، وزیراعظم نے حال ہی میں چینی کی برآمد کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے