(لاہور نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے میچ میں بنگلا دیش نے سری لنکا کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئٹنی ورلڈ کپ کے 15 ویں میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔
سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا 47، دھاننجایا ڈسلوا 21 اور کریتھ اسالنکا 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کوشل مینڈس 10، انجلیو میتھیوز 16، کامندو مینڈس 4 اور داسن شناکا 3 رنز بنا پائے، بنگلا دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان اور رشد حسین نے 3، 3، تسکین احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بنگلا دیشی سکواڈ
بنگلا دیش کی ٹیم کی کپتانی کے فرائض نجم الحسین شانتو ادا کر رہے ہیں، تنزید حسن، سومیا سرکار، لٹن داس، توحید ہریدے، شکیب الحسن، محمود اللہ، رشد حسین، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، اور تنظیم حسن ثاقب سکواڈ کا حصہ ہیں۔
سری لنکن سکواڈ
سری لنکا کے سکواڈ کی قیادت ونندو ہرسارنگا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، کامندو مینڈس، دھاننجایا ڈسلوا، کریتھ اسالنکا، انجلیو میتھیوز، داسن شناکا، ماہیش ٹھیکشانا، ماتھیشا پاتھیرانا اور نوان تھوشارا شامل ہیں۔