اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہینوں کو چوتھے ٹی 20 میں بھی شکست، سیریز انگلینڈ کے نام

31 May 2024
31 May 2024

(ویب ڈیسک) انگلینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹ سے ہرادیا، انگلینڈ نے چار میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 4 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا، انگلش ٹیم نے 158 رنز کا ہدف16 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ نے 45،  جوز بٹلر نے 39 اور ول جیکس نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلش بلے باز  جونی بیئرسٹو 28 رنز اور بروک 17رنز پر ناقابل شکست رہے۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان چوتھے میچ میں حارث رؤف نے 38 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی ٹیم بیسویں اوور کی پانچویں گیند پر 157 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے 38، کپتان بابراعظم نے 36 اور محمد رضوان نے 23 رنز  بنائے۔ افتخار احمد نے 21 رنز کی اننگز کھیلی، نسیم شاہ نے 16 رنز بنائے، فخر زمان 9، حارث رؤف کے 8 رنز رہے۔

شاداب خان، اعظم خان ، شاہین آفریدی اور محمد عامر کوئی رن نہ بنا سکے۔

انگلینڈ کی جانب سے لیونگسٹن، عادل رشید اور مارک ووڈ نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ معین علی، کرس جارڈن اور جوفرا آرچر نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا اور تیسرا میچ بارش کی نذر ہوا تھا جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کو شکست دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے