27 May 2024
(لاہور نیوز) تھانہ شاہدرہ کی حدود میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہدرہ کی حدود میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا جبکہ لاشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔