اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ہیٹ ویو: لاہور میں 4 روز کے دوران 270 سے زائد مریض رپورٹ

27 May 2024
27 May 2024

(لاہور نیوز ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہیٹ ویو جاری ہے جبکہ ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک کے مریض رپورٹ ہونا شروع ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 4 روز میں لاہور  کے پانچ بڑے سرکاری ہسپتالوں میں  270 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے، میو ہسپتال میں 70 ،جناح ہسپتال میں 65 سے زائد مریض لائے گئے، سروسز ہسپتال ،گنگارام اور جنرل ہسپتال میں بھی ہیٹ ویو سے متاثرہ مریض رپورٹ ہو رہے ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ  کےمطابق ہسپتالوں میں نیم بے ہوشی، چکر آنا اور گرمی سے نزلہ زکام اور بخار کے مریض رپورٹ ہوئے، امراض قلب، بلڈ پریشر، شوگر اور گردوں کے عارضہ میں مبتلا مریض بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

طبی ماہرین کاکہناہے کہ  شہری بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، ہلکے رنگ کے کپڑوں کا استعمال  کریں اور سر کو ڈھانپ کر باہر نکلیں،  پانی  زیادہ استعمال کریں،  کاربونیٹڈ ڈرنکس سے پرہیز کریں، او آر ایس کا استعمال یقینی بنائیں،گاڑیوں اور گھروں کی کھڑکیوں پر  بلائنڈز اور شیڈز لگائیں،ٹھنڈے پانی سے غسل کریں اور گرمی سے بچیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے