اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی کے مقدمات: لاہور پولیس نے شاہ محمود قریشی کی 8 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی

26 May 2024
26 May 2024

(لاہورنیوز) لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی مزید 8 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی۔

لاہور پولیس نے اڈیالہ جیل میں قید شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے مزید 8 مقدمات میں گرفتاری ڈالی ہے، پولیس اڈیالہ جیل میں ہی شاہ محمود سے تفتیش کرے گی، تفتیشی ٹیم نے انسداد دہشتگردی عدالت لاہور سے شاہ محمود قریشی کو لاہور منتقل کرنے کی اجازت مانگی تھی۔

عدالت نے 3 روزہ ریمانڈ دیتے ہوئے سکیورٹی خدشات کی بناء پر انہیں لاہور منتقل کرنے سے منع کر دیا، بعدازاں لاہور پولیس کی ٹیم شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے اڈیالہ جیل پہنچی اور اڈیالہ جیل میں ان کا بیان ریکارڈ کیا۔

ریمانڈ مکمل ہونے پر شاہ محمود قریشی ویڈیو لنک کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے