26 May 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ہربنس پورہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر شہری کو قتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق ہربنس پورہ میں دن دیہاڑے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی، چند روز قبل جیل سے رہا ہونے والے وحید بٹ کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر قتل کردیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ نامعلوم افراد نے شہری اختر کے گھس میں گھس کر وحید بٹ کو قتل کیا، ملزمان نے وحید بٹ پر 4 فائرکیے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔