26 May 2024
(ویب ڈیسک) لاہور پولیس کے اہلکاروں کا ایک اور دیرینہ مسئلہ حل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کے اہلکاروں کو پک اینڈ ڈراپ کے لیے 4 بسیں فراہم کر دی گئیں جو انہیں گھر سے پولیس لائن اور پھر ڈیوٹی سے گھر پہنچائیں گی۔
علاوہ ازیں دور دراز کے علاقوں سے ڈیوٹی کرنے کے لیے لاہور آنے والے پولیس اہلکاروں کے لیے پک اینڈ ڈراپ روٹس کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
مفت اور بروقت بس سروس ملنے پولیس اہلکاروں نے افسران کا شکریہ ادا کیا۔