اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس یونیفارم پہنے ڈاکوؤں کی واردات ، 2 کروڑ لوٹ کر فرار

26 May 2024
26 May 2024

(ویب ڈیسک) پولیس یونیفارم میں ڈاکوؤں کی گھر میں واردات ، 2 کروڑ سے زائد مالیت کا سامان لیکر فرار ہوگئے، کارسوار چار ڈاکو شہری محمد اشفاق کے گھر میں داخل ہوئے۔

لاہور کے علاقے مناواں میں پولیس وردی میں ڈاکوؤں کی ڈکیتی کی واردات سامنے آگئی۔ ڈاکو گھر سے 2 کروڑ 33 لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، گھڑیاں و دیگر سامان لوٹ کر لے گئے، ڈاکو آدھا گھنٹہ تک گھر میں لوٹ مار کرتے رہے۔

درج ایف آئی آر کے مطابق ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بناکر دو کروڑ سے زائد مالیت کا قیمتی سامان لوٹ لے گئے ، کارسوار چار ڈاکو شہری محمد اشفاق کے گھر میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے بچوں اور خواتین کو ایک کمرے میں بند کر کے اسلحہ تان لیا اور پھر گھر سے قیمتی سامان لیکر فرار ہو گئے ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے