26 May 2024
(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے کار سوار خاتون کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کار سوار خاتون کا تعاقب کرنے والے ڈاکوؤں نے گھر کے دہلیز پر پہنچتے ہی اسلحے کے زور پر روک لیا اور 6 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔