اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

الٹراپراسیسڈ غذاکھانے سے موٹاپے کے علاوہ اور کونسی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے؟جانئے

25 May 2024
25 May 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں صرف موٹاپے کا ہی نہیں بلکہ فالج اور ڈیمینشیا سے متعلقہ یاد داشت یا سوچنے کے مسائل کا خطرہ بھی رکھتی ہیں۔

تحقیق میں محققین نے 30 ہزار سے زائد 45 برس یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کا انتخاب کیا اور ان سے ان کے کھانے یا پینے کے متعلق سوالنامے پُر کروائے۔تحقیق میں الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کا بغیر پروسیس کی گئی یا معمولی سی پروسیس کی گئی غذاؤں (جیسے کہ سبزیاں، پھل اور بیف یا چکن کے چھوٹے ٹکڑے) کے ساتھ موازنہ کیا گیا۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کی کھپت میں 10 فی صد اضافہ ذہنی مسائل کے خطرات میں 16 فی صد اضافے کے ساتھ تعلق رکھتا ہے جبکہ فالج کے خطرات میں آٹھ فی صد اضافہ دیکھا گیا۔الٹرا پروسیسڈ غذائیں عموماً فیکٹریوں میں بنی ہوئی غذائیں ہوتی ہیں جو بھرپور مقدار میں مٹھاس، چکنائی اور نمک رکھتی ہیں۔ ساتھ ہی ان کے ذائقے اور کھپت کے دورانیے کو بڑھانے کے لیے بڑی مقدار میں اجزاء ملائے جاتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے