اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون فیڈرل شریعت کورٹ لاہور میں چیلنج

25 May 2024
25 May 2024

(لاہور نیوز) دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون فیڈرل شریعت کورٹ لاہور میں چیلنج کر دیا گیا۔

درخواست گزار شہزادہ ذیشان نے مدثر چودھری اور غلام مجتبیٰ چودھری ایڈووکیٹس کی وساطت سے درخواست دائر کی ، جس میں وزارت قانون، اسلامی نظریاتی کونسل اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون خلاف اسلام ہے، آئین کے مطابق کوئی قانون اسلامی اصولوں کیخلاف نہیں بن سکتا، آئین کے مطابق خلاف اسلام قانون کو فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریسرچ کے مطابق 35 سال سے بڑی عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر ہیں، عدالت پہلی بیوی سے اجازت کے قانون کو خلاف اسلام قرار دے کر کالعدم قرار دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے