کھیل
انگلینڈ میں مقیم شاہینوں کی مداح کا بابر اعظم کو سنچری بنانے پر والد کی مرسڈیزدینے کا اعلان
25 May 2024
25 May 2024
(ویب ڈیسک) انگلینڈ میں موجود قومی ٹیم کی خاتون مداح نے انگلینڈ کیخلاف میچ میں کپتان بابراعظم کو سنچری بنانےپر اپنے والد کی مرسڈیز تحفے میں دینے کی پیشکش کردی۔
ٹک ٹاک پر قومی ٹیم کی خاتون برطانوی نژاد پاکستانی مداح نبیہہ خان کی ویڈیو تیزی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپیل کررہی ہیں کہ آج انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن میں ہونے والے میچ میں کامیابی سمیٹیں، میڈیکل کی طالبہ ہونے کے باوجود اہلخانہ کے ہمراہ ٹیم کو سپورٹ کرنے آؤں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو کھیلنے پر توجہ دینی چاہیے اور ہماری نظریں ان پر ہیں، اور ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ وہ میچ جیتیں، خاص طور پر بابراعظم، براہ کرم ہمیں مایوس نہ کریں!۔نبیہہ خان کہا کہ اگر بابراعظم آج انگلینڈ کیخلاف میچ میں سنچری اسکور کرتے ہیں تو وہ انہیں اپنے والد کی مرسڈیز تحفے میں دیں گی۔