اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

قانونی طریقے کے بغیر کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا، لاہور ہائیکورٹ

25 May 2024
25 May 2024

(لاہور نیوز) پولیس کی جانب سے شہریوں کی غیر قانونی حراست اور جھوٹے مقدمات میں نامزد کرنے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ آ گیا۔

خاتون کو اغواء کرکے ڈکیتی میں ملوث کرنے کے مقدمے میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے نجمہ بی بی کی درخواست پر 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے لکھا کہ درخواست گزار کے مطابق اسکی بیٹی نگینہ بی بی کو ڈسکہ پولیس نے رات کو دو بجے گھر سے اٹھایا، متعلقہ ایس ایچ او نے مغوی کو پیش کرنے کے بجائے عدالت میں صرف رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق مغوی ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب تھی جسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے، درخواست گزار کی وکیل کے مطابق ایس ایچ او نے ناجائز حراست کو کور کرنے کے لئے جھوٹے مقدمے میں نامزد کیا۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ ایس ایچ او کی رپورٹ کے مطابق خاتون شریک ملزمان کے ہمراہ ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب تھی، عدالت نے خاتون کو غیر قانونی حراست میں رکھ کر مقدمے میں نامزد کرنے پر ایس ایچ او اور دیگر عملے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈی پی او سیالکوٹ کو ایس ایچ او اور اے ایس آئی کو فوری معطل کرکے محکمانہ کارروائی کی ہدایت کر دی، عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے حوالے سے نئے اصول بھی وضع کر دیئے۔

عدالت نے قرار دیا کہ پولیس شریک ملزمان کے صرف ضمنی بیانات کی روشنی میں کوئی گرفتاری نہیں کرے گی، اگر کوئی شکایت کنندہ کوئی بیان ریکارڈ کرائے تو تفتیشی پابند ہو گا کہ متعلقہ شواہد بھی حاصل کرے، علاقہ مجسٹریٹ جسمانی یا جوڈیشل ریمانڈ کے لئے ٹیکنیکل چیزوں کو چھوڑ کر ریکارڈ کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریں گے۔

قانون شہادت کے مطابق پولیس کے سامنے کسی ملزم کے بیان کو شریک ملزم کے خلاف بطور ثبوت پیش نہیں کیا جا سکتا، پولیس آفیشل نے بغیر شواہد اور بغیر سرچ وارنٹ کے آدھی رات کو مغوی کے گھر پر چھاپہ مارا جو انتہائی شرمناک اقدام ہے۔

عدالت نے نگینہ بی بی کی گرفتاری غیر قانونی قرار دے کر فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے