اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سرگنگارام ہسپتال میں تعمیراتی کام کے دوران سامان چوری، مقدمہ درج

25 May 2024
25 May 2024

(لاہور نیوز) لاہور کے سر گنگارام ہسپتال میں تعمیراتی کام کے دوران سامان چوری ہونے کی وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سٹی سکین اور ایم آئی آر سیکشن سے لاکھوں روپے مالیت کی 44 بیٹریاں چوری ہوگئیں، سول لائن پولیس سٹیشن میں 44 عدد بیٹریاں چوری ہونے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

ایف آئی آر متن کے مطابق بیٹریاں ہسپتال میں کام کرنے والے ٹھیکیدار بابر اور اس کے مزدورں نے چوری کیں، ان افراد نے تعمیراتی کاموں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے بجلی کے تار اور دیگر سامان بھی چوری  کیا۔

پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کی بجائے ہسپتال کے عملے کو حراست میں لے لیا، گنگارام ہسپتال انتظامیہ نے اس واقعہ پر سی سی پی او لاہور کو احتجاجی مراسلہ بھیج دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے انتظامیہ کو بتائے بغیر ڈیوٹی پر موجود ملازمین کو حراست میں لے لیا، آئندہ کوئی بھی کارروائی کرنے سے پہلے انتظامیہ کو اعتماد میں لازمی لیں۔
 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے