25 May 2024
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کا جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہوگا جس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری جنرل کونسل کے اجلاس کی کارروائی بارے شرکاء کو بریفنگ دیں گے، اجلاس میں پارٹی قوانین میں ترامیم کی منظوری دی جائے گی۔
ایجنڈے کے مطابق الیکشن کمیشن کے اصولوں کے مطابق مسلم لیگ ن کے نئے صدر کیلئے انٹرا پارٹی انتخابات کرائے جائیں گے۔
جنرل کونسل اجلاس سے مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر شہباز شریف اور پارٹی قائد نواز شریف خطاب کریں گے۔