اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

25 May 2024
25 May 2024

(ویب ڈیسک) امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے ہو رہا ہے اور ایونٹ کے گروپ اے میں موجود پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 9 جون کو نیویارک میں مدمقابل ہوں گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کے شائقین شدت سے منتظر ہیں لیکن انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کے سابق کمشنر للت مودی نے الزام عائد کیا ہے کہ روایتی حریفوں کے درمیان نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول میچ کے ٹکٹ کی قیمت 20 ہزار امریکی ڈالر (56 لاکھ پاکستانی روپے) تک پہنچ چکی ہے۔

للت مودی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر کھیل کو امریکا میں فروغ دینے کے نام پر شائقین کرکٹ کو لوٹنے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے یہ جان کر شدید دھچکا لگا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے لیے ڈائمنڈ کلب کی ایک ٹکٹ 20 ہزار ڈالر تک میں بیچی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں ورلڈ کپ کے انعقاد کا مقصد کھیل کا فروغ اور اسے وسعت بخشنے کے ساتھ ساتھ شائقین کے ساتھ رابطہ قائم کرنا ہے لیکن ٹکٹ کے نام پر اتنا منافع کمانا غیرضروری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت سمیت دیگر چند میچوں کی ٹکٹیں بلیک مارکیٹ میں انتہائی مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں لیکن ابھی تک اس حوالے سے آئی سی سی نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے