24 May 2024
(لاہورنیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ، بابر اعظم تیسری بار قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2 جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ، سکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔
15 رکنی سکواڈ میں حارث رؤف ، عثمان خان، صائم ایوب ، محمد رضوان ، فخرزمان ،شاداب خان ، اعظم خان ، عماد وسیم ، افتخار احمد ، ابرار احمد ، عباس آفریدی، محمد عامر ، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
پی سی بی کے مطابق فاسٹ باؤلر حارث رؤف مکمل فٹ ہوگئے ہیں، اب وہ ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ ہوں گے، آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 کے بعد ٹیم سے ڈراپ کیے جانے والے شاداب خان بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔