اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیئرمین پی سی بی نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان روک دیا

24 May 2024
24 May 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا۔

اگلے ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع تھا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے قومی ٹیم کی سلیکشن کے عمل پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے ناموں پر اعتراض نہیں اٹھایا بلکہ باقاعدہ میٹنگز نہ ہونے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے اور اس معاملے پر محسن نقوی نے خط کے ذریعے سلیکشن کمیٹی سے جواب طلبی کر لی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیم کے انتخاب کیلئے کسی اجلاس کی کارروائی کے منٹس محسن نقوی تک نہ پہنچائے گئے جس پر انہوں نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے کا نوٹس لیا۔

ذرائع کے مطابق جب تک سلیکشن کے عمل کا تمام پراسیس مکمل نہیں کیا جاتا اس وقت تک ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان نہیں ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے