اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت سنبھلنے لگی

24 May 2024
24 May 2024

(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد 3 روز سے لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت سنبھلنے لگی ہے، کمر کا درد قدرے بہتر ہے، رہنما پی ٹی آئی کا میٹرس بدل دیا گیا تھا، جس کے بعد وہ رات بھر آرام سے سوئیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کے معدے میں انفیکشن کی رپورٹ میں بھی بہتری آئی ہے، ڈائریا اور ڈی ہائیڈریشن سے یاسمین راشد کمزوری محسوس کر رہی ہیں، میڈیکل بورڈ نے آج خون ٹیسٹ اور الٹرا ساؤنڈ تجویز کیا ہے، مکمل صحت یابی کے لئے چند دن درکار ہیں جس کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرے گا۔

ہسپتال کی انتظامیہ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر خدیجہ کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم ڈاکٹر یاسمین راشد کا علاج کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہونے پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے