24 May 2024
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے15 رکنی سکواڈ فائنل کردیا، بابراعظم قومی ٹیم کےکپتان ہوں گے۔
صائم ایوب، فخر زمان، محمد رضوان، اعظم خان،افتخار احمد سکواڈ میں شامل ہیں۔ شاداب خان، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمدعامر بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی،عثمان خان، حارث رؤف،ابراراحمد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ٹریولنگ ریزروز میں حسن علی،عرفان نیازی اورسلمان علی آغا شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔