اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کم عمر افراد میں ذیابیطس کی تشخیص میں اضافہ ہونے لگا،ماہرین نے خبردار کردیا

23 May 2024
23 May 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ40 سال سے کم عمر افراد میں ٹائپ 2 ذیا بیطس کی تشخیص کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

ماہرین کی جانب سے کیے جانے والے مطالعے میں بتایا گیا کہ اس عمر میں لوگ زیادہ جارحانہ اور شدید نوعیت کی ٹائپ  2 ذیابیطس میں مبتلا ہوتے ہیں۔تحقیق کے مصنفین کا کہنا تھا کہ گزشتہ 25 سالوں میں غذاؤں اور ماحولیات میں ہونے  والی خطرناک تبدیلیاں لوگوں پر شدید اثرات مرتب کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے اطراف  میں سستی اور غیر صحت بخش غذاؤں کے اشتہارات کی بھرمار ہے۔ ہمارے شیلف میں موجود غذائیں چکنائی، نمک اور مٹھاس سے بھرپور ہیں اور قیمتوں میں اضافے لوگوں کی پہنچ سے صحت مند غذاؤں کو دور کر رہے ہیں۔

محققین کے مطابق جینیاتی عوامل اور واضح محرومیوں سمیت یہ کیفیات موٹاپے کی شرح میں اضافہ کر رہی ہیں جو ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔محققین نے بتایا کہ ٹائپ 2 ذیا بیطس جب 40 برس سے کم عمر افرادمیں لاحق ہوتی ہے تو یہ زیادہ خطرناک ہوتی ہے اور قلبی مرض، گردوں کے مرض، بینائی کے ختم ہوجانے اور حتیٰ کہ قبل از وقت موت جیسی پیچیدگیوں کا سبب بن سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے