اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس جلد شروع کرنے کا حکم

23 May 2024
23 May 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس جلد شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے جون کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ایئر ایمبولینس اور ایمرجنسی سروسز سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز رضوان نصیر نے ایئر ایمبولینس سروس اور سی پی آر ٹریننگ پر بریفنگ دی۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں ہنگامی صورتحال میں مریض شفٹ کرنے کیلئے ایئر ایمبولینس سروس استعمال ہو گی۔

اس موقع پر مریم نواز نے طلبہ کیلئے سی پی آر ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کو ہارٹ اٹیک کی فرسٹ ایڈ ٹریننگ دی جائے گی۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے سی پی آر ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایئر ایمبولینس سروس کیلئے موک ایکسر سائز کا مرحلہ مکمل ہو گیا، ایئر ایمبولینس سروس کیلئے ڈاکٹر اور سٹاف کی ٹریننگ جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے