اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر نیوٹرل وینیو پر ہونے سے بچانے کیلئے کوششیں شروع

23 May 2024
23 May 2024

(لاہور نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن ( پی ایف ایف) نے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر نیوٹرل وینیو پر ہونے سے بچانے کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 6 جون کو شیڈول فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کو 5 بجے شروع کرنے کی تجویز پر اے ایف سی سے بات چیت شروع کردی ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کا ہوم میچ 6 جون کو اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں ہونا ہے تاہم جناح سٹیڈیم میں تاخیر سے لگنے والی نئی فلڈ لائٹس بھی فیفا معیار کے مطابق نہیں ۔

پی ایف ایف کی جانب سے کرائی گئی ٹیسٹنگ کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فیلڈ پر لائٹس کی لکس غیر متوازی ہے جبکہ گول پوسٹس پر بھی روشنی ناکافی ہے ۔

اس تازہ پیش رفت کے بعد اس بات کے خدشات بھی پیدا ہوگئے تھے کہ میچ نیوٹرل وینیو پر شفٹ ہوجائے لیکن پی ایف ایف نے میچ کو نیوٹرل وینیو پر لے جانے کی بجائے اے ایف سی سے نئی تجویز پر بات چیت شروع کردی ہے ۔

ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے اے ایف سی سے اس آپشن پر بات چیت ہوئی ہے کہ میچ کو پہلے سے طے شدہ وقت 8 بج کر 30 منٹ کی بجائے پانچ بجے شروع کیا جائے ، شام کا وقت ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت بھی کم ہوجائے گی اور میچ قدرتی روشنی میں مکمل ہوجائے گا ۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے