22 May 2024
(لاہورنیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا۔
دن بھر ہونے والی مسلسل بارش کے باعث 4 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بغیر ٹاس کے ہی ختم کر دیا گیا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 25 مئی کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔