اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سرکاری اداروں، دفاتر کو نشانہ بنانیوالی سائبر کرائم مہم سے متعلق ایڈوائزری جاری

22 May 2024
22 May 2024

(لاہور نیوز) سرکاری اداروں اور اعلیٰ دفاتر کو نشانہ بنانے والی سائبر کرائم مہم سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔

سرکاری اداروں کو سائبر خطرات سے متعلق ایڈوائزری نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی ٹیم کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سائبر مہم سسٹم میں داخل ہوکر فشنگ کے ذریعے حساس ڈیٹا چوری کرسکتی ہے، ہیکنگ کے لیے مختلف حربوں، تکنیکوں کے ساتھ فشنگ پی ڈی ایف دستاویز میں یو آر ایل کلک شامل ہے۔

ایڈوائزری میں اعلیٰ اداروں کو سائبر مہم سے لاحق خطرات کو کم کرنے کے لیے متعدد حفاظتی اقدامات کی سفارش کی گئی جبکہ دفاتر میں حفاظتی اقدامات کے لیے ای میل سکیورٹی میں اضافہ کرنے کی سفارش بھی شامل ہے۔

نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی ٹیم کی جانب سے ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دفاتر کے دستاویزات کی ہینڈلنگ کو محفوظ بنایا جائے۔ایڈوائزری میں حکومتی اداروں، وزارتوں، ڈویژنز کو ہوشیار رہنے کی اپیل کی گئی ہے جبکہ سائبر خطرات سے تحفظ کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کو نافذ کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے