22 May 2024
(لاہور نیوز) حکومتی اتحاد کو دی گئی اضافی مخصوص نشستوں کی معطلی کے معاملہ پر پیپلزپارٹی نے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی خدمات حاصل کر لیں۔
فاروق ایچ نائیک نے پیپلزپارٹی کی جانب سے وکالت نامہ سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا، سپریم کورٹ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت 3 جون کو کرے گی۔