اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب بھر میں صفائی ٹیکس لاگو کر دیا گیا

22 May 2024
22 May 2024

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی ٹیکس لاگو کر دیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق5 مرلے کے گھر پر 300 روپے، دس مرلہ 500 روپے ماہانہ صفائی ٹیکس دینا ہو گا، ایک مرلہ دکان پر سالانہ ایک ہزار روپے ٹیکس بھرنا ہو گا، 2سے 5 مرلہ دکان پر سالانہ 2 ہزار روپے صفائی ٹیکس دینا ہو گا، بینک، کمرشل مارکیٹس یونٹس سے 48 سو روپے سالانہ صفائی ٹیکس لیا جائے گا۔

اس کے علاوہ شادی ہالز، شاپنگ مالز، پرائیویٹ کلینکس کے مالکان 72 سو روپے صفائی ٹیکس دیں گے، ہوٹل،ریسٹورنٹس ،انڈسٹریل یونٹس سے 9 ہزار 6 سو روپے صفائی ٹیکس لیا جائے گا۔

سمری کے مطابق مال روڈ، ہال روڈ، شادمان، مون مارکیٹ، گلشن راوی جیسی بڑی مارکیٹس صفائی ٹیکس کی اے کیٹیگری میں شامل ہیں، گلبرگ، لبرٹی مارکیٹ، ایم ایم عالم روڈ، گارڈن ٹاؤن، شاہ عالم مارکیٹ، ٹاؤن شپ، فیصل ٹاؤن بھی اے کیٹیگری میں شامل ہیں، ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں صفائی ٹیکس لگنے سے 160 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا ہو گا۔

صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے بتایا کہ صفائی ٹیکس کی سمری کابینہ کمیٹی میں منظوری کے لئے بھجوا دی گئی ہے، ٹیکس وصولی نئے مالی سال سے شروع ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے