اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اراضی کا تنازع، لاہور ہائیکورٹ نے ممبر بورڈ آف ریونیو کا فیصلہ کالعدم قرار دیا

22 May 2024
22 May 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے 24 سال پرانا اراضی کا تنازع حل کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار نواب فتح قزلباش فیملی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے وقار اے شیخ ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ صابر حسین نامی شخص نواب فیملی کا ملازم تھا، صابر حسین نے اپنی زوجہ عصمت گل سے مل کر نواب فیملی کی زمین ہتھیائی، ریونیو کورٹس نے دھوکہ دہی کی بنیاد پر ہتھیائی گئی زمین نواب فیملی کو واپس کر دی تھی۔

وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ ممبر بورڈ آف ریونیو نے ریونیو کورٹس کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر زمین صابر حسین کو دیدی، ممبر ریونیو بورڈ کا فیصلہ غیر قانونی ہے اس لئے عدالت فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

دوران سماعت لوکل کمیشن کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے ممبر بورڈ آف ریونیو کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے زمین نواب فتح قزلباش فیملی کو واپس دلا دی۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے