اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کی چھ، بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

22 May 2024
22 May 2024

(لاہور نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی چھ اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواستِ ضمانت پر سماعت 4 جون تک ملتوی کر دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی چھ اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواستِ ضمانت پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کی۔

بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی جانب سے وکلا مرزا عاصم، زاہد بشیر، فتح اللہ عدالت پیش ہوئے ، پی ٹی آئی وکلا نے سماعت ملتوی کرکے آئندہ تاریخ پر دلائل دینے کی استدعا کر دی۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ آج 190 ملین پاؤنڈ کیس اور دوپہر میں سائفر کیس کی سماعت ہے، جس پر جج افضل مجوکا نے کہا کہ میں گزشتہ سماعت پر بھی لمبی تاریخ دینا چاہ رہا تھا، آپ نے ہی ضمانتوں پر دلائل کے لیے آج کی تاریخ رکھوائی۔

پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ ہمیں لگا سائفرکیس ختم ہو جائے گا لیکن آج سماعت مقرر ہے، پچھلی سماعت پر اڈیالہ جیل حکام نے بتایا تھا کہ ویڈیو لنک سسٹم ہری پور سے آرہا، ویڈیو لنک کا سسٹم آچکا، اڈیالہ جیل حکام کو ویڈیو لنک پر بانی پی ٹی آئی کی حاضری کی ہدایت کی جائے۔

عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان ، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت 4 جون تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے