اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان فٹ بال لیگ کا آغاز 4 جون کو لاہور میں ہوگا

22 May 2024
22 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان فٹ بال لیگ کا آغاز 4 جون کو لاہور میں ہوگا۔

فٹ بال لیگ میں 25 سے زائد غیر ملکی وفود بھی شرکت کرینگے اور انگلش لیجنڈ مائیکل اوونز مہمان خصوصی ہوں گے۔ افتتاحی تقریب کا اہتمام پی ایف ایل یوکے ہولڈنگ کرے گی، لیگ کے انعقاد سے پاکستان میں لاکھوں پاؤنڈ کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ پی ایف ایل یوکے ہولڈنگ کو برطانیہ اور امارات کے سرمایہ کاروں نے قائم کیا ہے جب کہ فرحان احمد جونیجو چیئرمین اور احمد کنور صدر اور سی ای او ہیں۔

 فرحان احمد جونیجو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دنیا کے مقبول ترین کھیل کے فروغ کے لیے کام کریں گے، پاکستان میں کھیلوں کی صنعت میں ایک بلین پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے، خلیجی ممالک بھی کھیل کے میدان میں سرمایہ لگانے کے لیے دلچسپی لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فٹ بال سٹیڈیمز اور ٹریننگ سنٹرز کے قیام سے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کرنے میں آسانی ہوگی، پاکستان کو دنیا کے فٹ بال کے نقشے پر لانا ہدف ہے، انٹرنیشل کوچز کے ذریعے پاکستان میں کھلاڑیوں کی تربیت کا انتظام کریں گے، پاکستان کے 100 کھلاڑی لزبن میں عالمی معیار کی ٹریننگ اکیڈمی میں تربیت حاصل کریں گے۔

فرحان احمد کا کہنا تھا کہ فٹ بال کا کھیل پوری قوم کو متحد کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گا، ملک کے پسماندہ ترین علاقوں میں بھی جاکر باصلاحیت بچوں کو تلاش کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے