اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ہتک عزت قانون کو اسمبلی واپس بھیجنے کیلئے گورنر پنجاب کو خط ارسال

22 May 2024
22 May 2024

(لاہور نیوز) ہتک عزت قانون کو پنجاب اسمبلی واپس بھیجنے کے لئے گورنر پنجاب کو خط ارسال کر دیا گیا، خط جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے گورنر پنجاب کو بھجوایا ہے۔

خط کے متن کے مطابق ہتک عزت کا قانون آئین کے آرٹیکل 19 کے منافی ہے، اس قانون کے نفاذ سے آزادی اظہار رائے کو روکا گیا جو بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہتک عزت قانون معلومات تک رسائی کے شہریوں کے حق میں بڑی رکاوٹ ہے، ہتک عزت قانون کے نفاذ سے آزادی اظہار کا گلا کاٹ دیا گیا۔

خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ بل کی منظوری شہریوں کے بنیادی حقوق کے منافی ہے، بل کے نفاذ کے ذریعے سیاسی مفادات حاصل کرنے کا خدشہ ہے، گورنر بل کو منظور کیے بغیر اسمبلی واپس بھجوائیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے