
22 May 2024
(ویب ڈیسک) ایف آئی اے کے ساتھ پولیس بھی بجلی چوروں کے خلاف میدان میں آگئی ۔
لاہور پولیس نے بجلی چوری کے رواں سال 13 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے ۔ پولیس ریکارڈکے مطابق درج مقدمات میں 12 ہزارسے زائد ملزمان گرفتار کیے گئے ۔
اقبال ٹاؤن میں بجلی چوری کے1834ملزمان،صدر میں2240، کینٹ میں3696، ماڈل ٹاؤن میں2013، سٹی میں2238اورسول لائنز میں757ملزمان گرفتار کیے گئے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری سے ملکی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے ۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے متعلقہ محکموں کو بھرپورمعاونت فراہم کی جا رہی ہے۔