اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری

22 May 2024
22 May 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتی کے مقدمے میں ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

جسٹس سلطان تنویر احمد نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ پرویز الہٰی کے کیس میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے چنانچہ عدالت ان کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیتی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت پرویز الہٰی کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے اور دو شورٹی بانڈ جمع کروانے کی ہدایت کرتی ہے، عدالت نے پرویز الہٰی کی ضمانت منظوری کے فیصلے میں سپریم کورٹ کے احکامات کا حوالہ بھی دیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق پرویز الہٰی کے وکیل نے بتایا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی عمر 80 سال ہے، پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے استدعا کی کہ پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کی جائے تاہم سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ سرکاری وکیل نے کہا اس سٹیج پر ان کی ضمانت منظور نہ کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری پرویز الہٰی کو جیل سے رہا کردیا گیا تھا، غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے کل ہی پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے