اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چترال : بزکشی کے مقابلے میں پہلی بار 2برطانوی کھلاڑیوں کی شرکت

22 May 2024
22 May 2024

(ویب ڈیسک ) چترال میں روایتی کھیل بزکشی کے مقابلے کاانعقاد ہوا، پہلی بار 2برطانوی کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا۔

چترال میں ویسے تو زیادہ تر مقامی لوگ پولو پسند کرتے ہیں تاہم اب بھی کچھ علاقوں میں روایتی کھیل بزکشی کے مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں، رواں ہفتے دولوموس کے مقام پر لوئر چترال کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں دو برطانوی سیاحوں نے بھی حصہ لیا۔

بزکشی کے کھیل میں مردہ بکرے یا بچھڑے کو اٹھا کر میدان کا چکر کاٹنے کے بعد گول دائرے میں پھینکا جاتا ہے،جو کھلاڑی اپنا ہدف مکمل کرتا ہے وہ کامیاب قرار پاتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے برطانوی کھلاڑی سومارک ڈونلڈ کا کہنا تھا کہ میں نے زندگی میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں پاکستانیوں کے ساتھ ایسے کسی کھیل میں حصہ لوں گا ، اس کھیل میں حصہ لینے پر میں بہت خوش ہوں اورمیں اس کھیل سے اس لئے بھی لطف اندوز ہوا ہوں کہ میں اس سے قبل پولو کھیل چکا ہوں ، میں نے زندگی میں کبھی بھی بزکشی کے مقابلے میں حصہ نہیں لیا۔

ڈونلڈ نے مزید کہا کہ بزکشی کا کھیل دلچسپ ہونے کے ساتھ بہت سنسنی خیز بھی ہے ، میں تمام چترال کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ اس کھیل میں شامل کیا، یہ دوسرے ممالک کے کھلاڑیوں پر بھی مثبت اثرات مرتب کرے گا ، ایسے ایونٹ مستقبل میں بھی جاری رہنے چاہئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے