اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس کی کارروائی، دبئی سے مغوی بچی بازیاب، خاتون اور قتل کا ملزم گرفتار

22 May 2024
22 May 2024

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے انٹرپول کے ذریعے کارروائی کر کے سیالکوٹ سے اغوا ہونے والی ڈیڑھ سالہ بچی کو دبئی سے بحفاظت بازیاب کروا کر خاتون کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مجرمہ محمودہ اختر ڈیڑھ سالہ بچی میرب جاوید کو سیالکوٹ سے اغوا کر کے دبئی فرار ہو گئی تھی، پنجاب پولیس نے مجرمہ کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے ریڈ نوٹسز جاری کروائے اور مسلسل فالو اپ جاری رکھتے ہوئے اسے گرفتار کر کے بچی کو بھی بحفاظت بازیاب کروا لیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب پولیس نے ایک اور اشتہاری کو بھی دبئی سے حراست میں لیا ہے، ملزم گجرات کی حدود میں شہری کو قتل کر کے دبئی فرار ہو گیا تھا، ملزم محمد فاروق نے 2023ء میں لالہ موسیٰ پولیس سٹیشن کی حدود میں شہری کو موت کے گھاٹ اتارا، سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم ڈی ایس پی اسد محمود چیمہ کی قیادت میں دونوں اشتہاریوں اور بازیاب بچی کو لے کر پاکستان پہنچ گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 37 ہو گئی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرنے پر آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی کارروائی جلد مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے، سنگین مقدمات میں مطلوب دیگر اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔
 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے