21 May 2024
(لاہور نیوز) لاہور نیوز چلڈرن ہسپتال میں ہونے والے جھگڑے کی فوٹیج سامنے لے آیا، لڑائی کی شروعات ڈاکٹرز اور ہسپتال عملے کی جانب سے کی گئی۔
ڈاکٹر کی جانب سے 1 بج کر 39 منٹ پر لواحقین کو بحث کے دوران تھپڑ مارا گیا، مریض کے شکایت کرنے پر ڈاکٹرز نے تھپڑ برسانا شروع کر دیئے، پہلے لواحقین کو مارا پیٹا، مقدمہ بھی کروایا پھر بچنے کے لئے ڈاکٹرز سڑکوں پر آ گئے، 20 مئی کی فوٹیج میں ڈاکٹرز کی جانب سے لڑائی کا آغاز کیا گیا، ایک نامعلوم ڈاکٹر ایک بجکر 42 منٹ پر اندر وارڈ سے تمام افراد کو باہر آنے کے لئے بلاتا دکھائی دے رہا ہے۔
لواحقین نے ان کے خلاف مقدمہ ختم نہ کرنے پر بچے کو دفنا کر واپس آنے کی دھمکی بھی دے رکھی ہے۔