اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

قبرستان کی اراضی واگزار نہ کروانے پر ڈی سی لاہور ودیگر کو نوٹس، جواب طلب

21 May 2024
21 May 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے قبرستان کی اراضی وا گزار نہ کروانے پر ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ جسٹس انوار حسین نے قبرستان کی اراضی وا گزار نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ قبرستان کی زمین غیر قانونی طور پر نجی کمپنی کو لیز پر دی گئی، لاہور ہائیکورٹ نے زمین وا گزار کروانے کا حکم دیا، عدالت نے بورڈ آف ریونیو کو اراضی واگزار کروانے کے احکامات جاری کیے مگر عدالتی احکامات کے باوجود تاحال اراضی واگزار نہیں کروائی جاسکی۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر ذمہ دار افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد قبرستان کی اراضی واگزار نہ کروانے پر ڈی سی لاہور سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے