(ویب ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بالر حارث رؤف نے اپنی والدہ اور اہلیہ مزنا مسعود کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک یادگار ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنا دی۔
اپنے غصے اور بالنگ میں جارحانہ انداز کے سبب مشہور حارث رؤف نے گزشتہ سال جولائی میں اپنی زندگی کی محبت مزنا مسعود سے شادی کی اور تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کیں۔
حارث رؤف اور مزنا مسعود کی جوڑی کو پاکستانی عوام کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا اور شادی کے بعد مزنا کا حارث رؤف کو سپورٹ کرنے کیلئے سٹیڈیم آنا بھی چرچوں میں رہتا ہے۔
حارث رؤف نہ صرف مزنا کیلئے اپنی محبت کا اظہار کرتے نہیں تھکتے بلکہ وہ اکثر و بیشتر اپنے انٹرویوز میں والدہ سے بھی بے انتہا محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔
اپنی زندگی کی ان دو اہم خواتین کے ساتھ حارث رؤف نے ایک ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی جس میں وہ حسین موسم میں ٹیرس پر کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
ویڈیو میں وہ کہیں اپنی والدہ کو بالنگ کرواتے نظر آئے تو کہیں مزنا اور والدہ کی بال پر شاٹ کھیلتے دکھائی دیئے ۔
حارث رؤف ویڈیو میں بے حد خوش نظر آئے اور ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے والدہ اور مزنا کیلئے محبت سے بھرپور الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ’میری پرسکون جگہ‘ لکھا۔
اس ویڈیو پر حارث رؤف نے بالی وڈ فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کا مشہور گانا ’وے کملیا‘ لگایا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حارث رؤف کی اس خاص ویڈیو کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔